نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف حساس مقامات کادورہ ، ضلعی انتظامیہ اور اری گیشن حکامکیسیلاب کی صورتحال او ر حساس بندوں کے حوالے سے بریفننگ

اتوار 9 اگست 2015 17:45

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف حساس مقامات کا جائزہ لینے پہنچے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اری گیشن حکام نے انہیں سیلاب کی صورتحال او ر حساس بندوں کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا اس وقت دریائے سندھ میں ساڑھے چھ لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا گذررہا ہے جبکہ ضلع شہید بینظیر آباد کے دو تعلقوں جن میں قاضی احمد اور سکرنڈ شامل ہیں میں ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی ہے دن رات حساس بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ اس وقت سیلابی پانی 100 سے زائد گاوٴں میں داخل ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 46 امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ نیوی، رینجرس، فوج، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع تھی اس حوالے سے فورس تعنیات کردی گئی تھی انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیوی کے 400 اہلکار سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں دن رات مصروف عمل ہیں جبکہ نیوی کی جانب سے 22 ہزار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں نیوی کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں اب تک سینکڑوں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے دادو مورو پل اور آمری پل تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں مقامات کی دوبارہ اسٹڈی کرنے کہا حکم دیا ۔اس موقع پر نیول چیف کی جانب سے سیلاب متاثرین 900 افراد میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :