چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کا دورہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 21:57

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کا دورہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سیلابی صورتحال کا جائزہ لینےسکھر پہنچے توان کی آمد سے قبل سکھر بیراج کے آس پاس سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے کئی سڑکیں سیل کردی گئیں، سڑکوں کی صفائی ستھرائی پر شہری بھی حیران نظرآئے۔بلاول بھٹو کے دورے کے اعلان پر آج صبح سے ہی سکھر شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ تھی۔

جگہ جگہ پولیس اہلکارپوزیشنز سنبھالے اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے نظرآئے۔

(جاری ہے)

سکھر ائیرپورٹ سےبیراج تک کے راستوں پر پٹرول پمپ بندکرادیئے گئے اورسڑکوں کو بھی سیل کردیاگیا۔پولیس اہلکارہوں یا افسرہرکوئی اپنی ڈیوٹی پر چاق وچوبند نظرآیا۔ایسے میں صفائی ستھرائی ایسی تھی کہ شہری خود حیران نظرآئے، جس کے بعد انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں اوربلاول بھٹو نے سکھر شہر میں اپنے قدم رکھ ہی دیئے۔ائیرپورٹ آمد کے بعد انہیں سخت سیکورٹی حصار میں بیراج پہنچایاگیا جہاں محکمہ آب پاشی نے انہیں بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے خیرپورروانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :