وزیراعظم نے قصور واقعے کا نوٹس لے لیا،واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب،ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے ،تحقیقات کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ،نوازشریف کی ہدایت

اتوار 9 اگست 2015 23:43

وزیراعظم نے قصور واقعے کا نوٹس لے لیا،واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار،متعلقہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے قصور میں بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف تحقیقات کرکے انھیں عبرت کا نشان بنایا جائے اورسخت سے سخت سزاد ی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے قصور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے واقعے پر شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزاد ی جائے گی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے،ملزمان کے خلاف تحقیقات کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :