پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے، یہاں تشدد اور قتل و غارت کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

پیر 10 اگست 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے، یہاں تشدد اور قتل و غارت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کلمہ طیبہ والا پاکستان امریکا و بھارت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر نظریہ پاکستان کی تجدید کا عہد کریں۔

’’نظریہ پاکستان مجلس مشاورت‘‘ آج 11 اگست کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔ جس میں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی احیائے نظریہ پاکستان مہم پر مشاورت ہوگی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو اس کے اساسی بنیاد پر استوار کرنا حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نظریہ پاکستان کے پرچار سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

14 اگست کا ’’نظریہ پاکستان کارواں‘‘ عوام کی آواز ثابت ہوگا۔ آج سے اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر بھی نظریہ پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور امت کی صحیح راستے کی طرف رہنمائی ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ اسی مقصد کے تحت اسلامیان پاکستان کو نظریاتی بنیادوں پر متحد کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔ احیائے نظریہ پاکستان کے لیے پروگرامات کے انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم نے اپنی شناخت لاالہ الا ﷲ کو فراموش نہیں کیا۔ پاکستان اب بھی اسی نظریے پر قائم ہیں، جس کے تحت اسے حاصل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :