نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کے تحت جدوجہد کی ہے ،طاہر بزنجو

بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو پاکستان کے سیاسی افق پر قومی جمہوری و طبقاتی حقوق کی جدوجہد کے سرخیل تھے ،مرکزی نائب صدر نیشنل پارٹی

پیر 10 اگست 2015 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوری اصولوں کے تحت جدوجہد کی ہے اور بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو پاکستان کی سیاسی افق پر قومی جمہوری و طبقاتی حقوق کی جدوجہد کے سرخیل تھے انہوں نے ہر قسم کے استحصال و جبر کے خاتمے کیلئے جمہوری جدوجہد کی ہے وہ آج بھی محنت کش طبقات کیلئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل کالج میں پیرامیڈیکل اسٹاف یونین کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے میرغوث بخش بزنجو کی یاد میں ہونیوالی کانفرنس کے انعقاد کو شعوری سیاست کے فروغ سے تعبیر کیا ہے اور کہا کہ بابائے بزنجو نے عمر بھر ملک میں قوموں کی جمہوری سیاسی معاشی حقوق کی جدوجہد کومحنت کش طبقات کے مسائل اور پس منظر کے ساتھ مربوط رکھتے ہوئے یہاں مختلف اقوام کی مشترکہ و متحدہ جدوجہد کی راہیں متعین کیں پاکستان میں جاری بحرانی کیفیت اور بداعتمادی و مایوسی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ملک میں مسلط پالیسیوں کا قبلہ ‘ ملک کے عوام کی امنگوں کے برعکس بنایا گیا بے روزگاری جہالت غربت و استحصال کے سائے نہ صرف بگڑے ہوئے بلکہ سیاسی قیادت و بصیرت کے فقدان کے احساس نے عوام میں برائی تک بیگانگی اور مایوسی پیدا کی انہوں نے کہا کہ درپیش حالات و واقعات میں اگر بابائے بزنجو کی بصیرت امروز سیاسی زندگی سے رہنمائی لی جائے تو سب سے پہلے مایوسی کے خاتمے کیلئے وطن دوست انسانیت نواز ترقی پسند ‘ سیاسی اجتماعات کو پروان چڑھانا ہوگا تاکہ لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں میں روزگار اور تحفظ ملے اور وہ ہجرت پر مجبور نہ ہوں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت اپنے وطن واپسی کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ڈالے گا تو درحقیقت ایسا طرزعمل افغان عوام کو اپنے وطن کی خوشحالی ترقی آزادی و خودمختیاری سے علیحدہ رکھنے کا باعث ہوگا اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ ‘ کوئٹہ کے ضلعی صدر حاجی نیاز بلوچ ‘ صوبائی لیبر سیکرٹری عبیداللہ لاشاری ‘ وائس پرنسپل بی ایم ایس ڈاکٹر رؤف شاہ حاجی عزیز اللہ ‘ ورکرز فیڈریشن کے صدر عبدالغفار صافی ‘ صحافی اکرم بنگلزئی ‘مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالصمد بلوچ ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ محمد رفیق لہڑی ‘ سید عبدالکریم شاہ ‘ کونسلرحاجی یاسین بنگلزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :