پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کر لیا
بدھ 12 اگست 2015 13:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کر لیا۔پی سی بی نے پویلین اورمیڈیا سینٹر کواپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی سی بی نے امارات کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کر کے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے حتمی جواب مانگ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر کرکٹ حکام کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی سطح کی سہولتیں ناکافی ہیں جن کومکمل کیا جائے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے قطر حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی قطر میں سپرلیگ کرانے کا خواہشمند ضرور ہے تاہم اسٹیڈیم میں میڈیا سینٹر کو کشادہ بنایا جائے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے پویلین کو بھی مزید بہترکیا جائے تاکہ انٹرنیشنل سٹارز سے مزین سپرلیگ کرانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔(جاری ہے)
پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے جہاں ان سے حتمی جواب مانگا گیا ہے کہ آیا سپرلیگ کیلئے دبئی سپورٹس سٹی دستیاب ہوگا یا نہیں، پی سی بی حکام نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو واضح کیا ہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں لیگ کرانے کا پی سی بی کو کوئی فائدہ نہیں ،اگر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نہ ملا تو سپر لیگ کو متحدہ عرب امارات سے منتقل کردیا جائیگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.