تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم کو بھی ایوان میں واپس لایا جائے، ایم کیو ایم کے استعفے قبول ہوئے تو سیاسی استحکام پیدا ہو گا، حکومت عام آدمی کو امن دے کر خوف سے نکالے
جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 12 اگست 2015 23:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم کو بھی ایوان میں واپس لایا جائے، ایم کیو ایم کے استعفے قبول ہوئے تو سیاسی استحکام پیدا ہو گا، حکومت عام آدمی کو امن دے کر خوف سے نکالے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا مسئلہ ایک بڑی خبر کی صورت میں سامنے آیا ہے، ان کے اچانک استعفے حیران کن ہیں، ان کے استعفوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، اتنے بڑے فیصلے عجلت میں نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کے سامنے امن و امان کا مسئلہ عام آدمی کو امن دے کر خوف ک یزندگی سے نکالا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپیکر سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی نے تمام استعفوں پر پراسس لکھا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ پراسس کتنے طرح کا ہو گا، اسپیکر کو استعفے دینے کے بعد رکنیت ختم ہو جاتی ہے لیکن میں یہ ہی کہتا ہوں کہ جس طرح تحریک انصاف کو اسمبلی میں واپس لایا گیا ہے اسی طرح انہیں بھی واپس لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.