مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ فاٹا کے صدر میرا سے شادی کے خواہشمند ملک وزیر محمد صافی 40رکنی وفد کے ہمراہ واہگہ پہنچ گئے
جمعہ 14 اگست 2015 12:40
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) مہمند ایجنسی کے معروف شخصیت ملک وزیر محمد صافی چالیس رکنی عمائدین کے جرگہ کے ہمراہ اداکارہ میرا سے ملاقات کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔ چودہ اگست کا جشن منانے کے بعد میرا کے ساتھ ملاقات کروں گا‘ میرا کی شادی کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ فاٹا کے صدر ملک وزیر محمد صافی کے ہمراہ چالیس رکنی وفد جس میں ملک سادول، ملک ایاز خان، ملک شیر زادہ، ملک زاہد کے علاوہ شعبہ حواتین کے مرکزی نائب صدر سعیدہ الیاس بھی شامل ہیں۔
لاہور روانگی سے قبل ملک وزیر محمد نے مہمند پریس کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ اس جرگے میں مسلم لیگ ق پاکستان کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔(جاری ہے)
اور چودہ اگست جشن آزادی کو واگہ بارڈر میں منائینگے۔ کیونکہ اداکارہ میرا بھی جشن آزادی منانے واگہ بارڈر آئی گی۔ تو ممکن ہے کہ ان کے ساتھ ملاقات ہو جائیگی۔ میں اداکارہ میرا کی دو شرائط ادا کاری اور طلاق کے علاوہ تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہوں۔
اگر ضرورت پڑ جائے تو ہم جرگہ ممبران ان کے گھر جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اور اداکارہ میرا کو قبائلی رسم و رواج کے تحت ان کے ساتھ شادی کرینگے۔ جن میں ان کے اہل خانہ کو بھی شامل کرینگے۔ اگر وہ شادی کے معاملے میں ٹال مٹول کریگی تو ہم ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرینگے۔ اور ان کے تمام مطالبات پورا کر کے ان کو شادی پر رضامند کرینگے۔واگہ بارڈر پر پرچم کشائی کے بعد اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرینگے اور اُن کو فاٹا کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔ اس موقع پر ملک وزیر محمد صافی کو ایجنسی سے جرگہ سمیت لاہور کیلئے رخصت کیا گیا۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.