یوم آزادی ، 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے
جمعہ 14 اگست 2015 14:22
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے اور قومی دھارے میں شامل ہونے اور ریاست کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا،لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ہمارے بھائی ہیں، قوم سبز ہلالی پرچم کیلئے لڑنے مرنے کو تیار ہے، وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان پروگرام پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔
جمعہ کویوم آزادی کے موقع پرکوئٹہ میں جشن آزادی کی پولیس لائنز میں تقریب ہوئی۔ جس میں موقع پر 400سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام لئے، فراریوں نے اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے اور ریاست کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ تھے ۔تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس محمد عملیش اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہتھیار ڈال کر پاکستان زندہ باد کہنے والے ہمارے بھائی ہیں،ہتھیار ڈالنے والوں کو اپنا دوست، بھائی اور پاکستانی سمجھتے ہیں، قوم سبز ہلالی پرچم کیلئے لڑنے مرنے کو تیار ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان پروگرام پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.