ژوب ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کا ضلعی کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

جمعہ 14 اگست 2015 22:34

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ژوب کا ضلعی کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین مولوی سلطان خروٹی ، الیاس خان اور ضلعی کمیٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تنظیمی رپورٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے اہم فیصلے کےئے گئے ۔ تنظیمی فعالیت کیلئے رواں ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیمینار اور اولسی جرگوں کا اہتمام کیا جائیگا اور اس طرح دوسرے مرحلے میں دیہی علاقوں میں سیمینار اور اولسی جرگوں کا اہتمام کیا جائیگا ۔ حلقہ پی بی19-18 ژوب کم شیرانی اور پی بی19ضلع میں ژوب میں ترقیاتی کاموں کا رپورٹ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ کی دو سالہ دور حکومت کی ترقیاتی کاموں سے ترقی مخالف قوتیں خاص کر ژوب سے منتخب نمائندہ گھبرا کر پارٹی خدمات کو اپنے حلقے میں مداخلت سمجھ کر اپنی نااہلیت کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور خود کو محسن ژوب قرار دیتے ہیں ۔ جس نے کئی عشروں سے ژوب کی نمائندگی کی ہے لیکن کوئی ایسا بڑا منصوبہ عوام کیلئے نہیں لایا گیا ۔لیکن آج پشتونخوامیپ کے بدولت گورنر بلوچستان کا ژوب شہر کیلئے واٹر سپلائی سکیم کی فراہمی کے بعد کروڑوں روپے کے منصوبے جاری ہے اس کے علاوہ پشتونخوامیپ کے وزراء اراکین اسمبلی کے بلدیہ چےئرمین ژوب کے فنڈز سے دونوں حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچایا گیا ہے جس کا وطن دوست عوام نے بخوبی اعتراف کیا ہے ۔

اجلاس میں حالیہ طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت ، مرکزی حکومت ، گورنر ، وزیر اعلیٰ اور دیگر ڈونرز اداروں سے مطالبہ کیا کہ ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور آفت زدہ علاقوں میں نقصانات کا ازالہ کرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کےئے جائے۔