کراچی،جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب

جمعہ 14 اگست 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس ضلع کورنگی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز بلوچ نے پرچم کشائی کی۔ بعد ازاں پاکستان کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ضلع کورنگی سراج الدین اور وسیم الدین، ضلع کے تمام اسٹنٹ کمشنر اور معززین ضلع نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف تاجر رہنما شیخ حبیب، انصاری فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری زین انصاری، ممبر پیس کمیٹی ضلع کورنگی رئیس احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر حضرات موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں سول ڈیفنس وارڈن، اسکاوٴٹس اور اسکولوں کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر صبح آزادی پاکستان کے موضوع پر سیمینار بھی منعقد ہوا۔ جس میں مقررین نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

معروف کمپیئر رشید خان رشید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آزادی ایک نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنی آزادی کی حفاظت کرتی ہیں۔ اہلیان کراچی نے جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی مناکر ثابت کردیا ہے کہ کراچی زندہ دلوں کا شہر ہے

متعلقہ عنوان :