حکومت کی جانب سے شہریوں کو جشن آزادی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کاتحفہ
جمعہ 14 اگست 2015 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) حکومت کی جانب سے شہریوں کو جشن آزادی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کاتحفہ ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ 14 اگست کے روز پنجاب بھر کے شہریوں کو سی این جی سے بھی محروم کر دیا۔گذشتہ روز صبح 6 بجے سے ہی پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی جس کے باعث شہری سستے ایندھن سے محروم رہے ، جبکہ لوڈ شیڈنگ نے جشن آزادی کے رنگ پھیکے کر دیے ۔
جشن آزادی پر ملک بھر میں ہو نے والے چراغاں سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث شدید حبس میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ پاور پلانٹس کو پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے باعث پیداوار میں کمی ہوئی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ہونی والی بارشوں سے درجنوں فیڈرز ٹرپ ہو گئے ۔(جاری ہے)
پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔
شہروں میں گزشتہ روز چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی رات کے وقت لوڈ بڑھنے پر ہر آدھے گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی ۔ گزشتہ روز شہر کے کئی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے چار گرڈ سے بجلی کی فراہمی مکمل معطل ہو گئی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب ورسد میں 7 ہزار میگا واٹ کا فرق رہا ۔مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.