چوہدری برجیس طاہر کی یوم آزادی کے دن راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت
ہفتہ 15 اگست 2015 19:25
اسلام آباد /گلگت۔15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے یوم آزادی کے دن راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون کی شہادت پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یو م آزادی کے دن بھی بھارت اپنی مذموم کارروائیوں سے باز نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے عید الفطو کے موقع پر بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے کسی بھی خوشی کے موقع کو ہضم نہیں کرپاتا اور حسد اور بغض کی وجہ سے اپنی بوکھلاہٹ کا ظہار نہتے لوگوں پر فائرنگ کر کے کرتا ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان تباہ کرنے کی بھارتی کوششیں اور یوم آزادی کے دن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کرنے سے بھارتی مذموم عزائم کھل کے واضح ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ بھارت مذاکرات کی میز پر آئے بھارت کی جانب سے اس قسم کی اشتعال انگیز کارروائیاں سخت افسوسناک ہیں اور بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ اشتعال انگیزی سے وہ پاکستان کو کشمیر پر اس کے موقف سے دستبردار کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے دن مقبوضہ کشمیر میں جس طرح پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ بھارت یہ جان لے کہ حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کر کے وہ تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کو کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے اور پاکستان کو بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دینا خوب آتا ہے۔ خطے کی بہتری اسی میں ہے کہ بھارت اپنے منفی رویے کو ترک کر کے جنوبی ایشیاء کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرے ۔ اسی میں دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ترقی پنہاں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.