بھارت کا یوم آزادی پر چھوٹے پن کا مظاہر ہ، پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے انکار
ہفتہ 15 اگست 2015 20:18
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) بھارت نے اپنے یوم آزادی پر چھوٹے پن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سرحدوں پر پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہکرنے سے انکار کردیا۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر چھوٹا پن دیکھتے ہوئے سرحد پر پاکستان رینجر ز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے گریز کیا۔
(جاری ہے)
بی ایس ایف کے ڈی آئی جی محمد ایم فاروقی نے 69 ویں یوم آزادی کی اٹاری میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی اسکے علاوہ واہگہ پر بھی بی ایس ایف نے تقریبات منعقد کیں لیکن بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے یوم آزادی پر بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کرنا چاہی مگر بی ایس ایف نے ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مٹھائی لینے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر حالیہ فائرنگ کے واقعات کے باعث کشیدگی پائی جاتی ہے ۔بھارتی فورسز مسلسل پاکستان کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں جس سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.