بحیرہ روم میں ایک کشتی پر دھوئیں کے باعث کم ازکم 40 تارکین وطن ہلاک
رواں سال ایسے تارکین وطن کی دوران سفر سمندر میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے اور اب تک کم ازکم 2300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،رپورٹ
اتوار 16 اگست 2015 11:26
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) لیبیا کے شمال میں بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی پر کم ازکم 40 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 320 کو بچا لیا گیا ہے۔اٹلی کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں کشتی کے دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں اور خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔رواں سال ایسے تارکین وطن کی دوران سفر سمندر میں ہلاکتوں کی تعداد بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے اور اب تک کم ازکم 2300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غربت اور مسلح تنازعات کے باعث شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہزاروں افراد یورپ کا رخ کرتے ہیں اور یہ غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سمندر کا خطرناک سفر طے کر کے یہاں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔بین الاقوامی آرگنائزیشن فار مائگریشن نے اسی ہفتے کہا تھا کہ رواں سال 31 جولائی تک یورپ میں پناہ کے متلاشیوں کی تعداد دو لاکھ 30 ہزار تھی اور توقع ہے کہ اگست کے اواخر تک یہ تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.