پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس بدھ کو لاہور میں ہوگا
اتوار 16 اگست 2015 13:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس اٹھارہ اگست کو لاہور میں ہوگاجس میں قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنڑیکٹ دینے اور سپر لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ذرائع کیمطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں گرین شرٹس کے کامیاب دورہ سری لنکا کو سراہا جائیگا جبکہ التواء کے شکار قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنڑیکٹ کے معاملے پر ہونیوالی پیش رفت پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کے متعلق ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگاذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے دونوں کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی سے ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں انہیں کی جانیوالی پیشکش سے بھی آگاہ کیا جائیگالہذا اس اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ اور پی ایس ایل کے یو اے ای کے بجائے قطر میں انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.