اٹک میں حالیہ خود کش حملہ ، وزیراعظم میاں نواز شریف نے سکیورٹی پر نظر ثانی کے احکامات جاری کردیئے
آئندہ دو روز میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرنے کا امکان ، قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کو فعال بنانے سمیت دیگر ٹھوس سکیورٹی اقدامات پرغور کیا جائیگا
پیر 17 اگست 2015 15:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اٹک میں حالیہ خود کش حملے کے بعد فوری طور پر داخلی سکیورٹی پر نظر ثانی کے ا حکامات جاری کردیئے ۔ میڈیا رپورٹس میں نواز لیگ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری احکامات جاری کئے ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی وزیر داخلہ کی سکیورٹی کو درپیش خطرات بارے پہلے جاننے بارے ناکامی کی وجوہات کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں ۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں آئندہ دو روز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلائینگے جس میں خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے موجود نقائص کا جائزہ لیا جائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں قومی انسداد دہشتگردی ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر مکن اقدامات اٹھائے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثا علی خان سول اور عسکری دونوں قیادتوں پر اجلاس میں شرکت کیلئے زور دینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.