نارنگ منڈی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

د ر جنو ں عطائی ڈاکٹرزاپنی دکانیں کھلی چھوڑکربھاگ گئے شہریوں کاعطائیت کیخلاف کامیاب آپریشن پرانتظامیہ سے اظہارتشکر

پیر 17 اگست 2015 21:52

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرنارنگ منڈی وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مزید آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا د ر جنو ں عطائی ڈاکٹرزاپنی دکانیں کھلی چھوڑکربھاگ گئے شہریوں کاعطائیت کیخلاف کامیاب آپریشن پرانتظامیہ سے اظہارتشکر۔بتایاجاتاہے کہ اسسٹنٹ کمشنرمریدکے امیر ا بید ارکی نگرانی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرریاض ڈرگ انسپکٹرمحمدسلیم قاضی عابدمحمداشرف گجراورچوہدری جمیل احمدبھلہ پرمشتمل چھاپہ مارٹیم نے میڈیکل ایسوسی ا یشن کے سابق صدرڈاکٹرمحمداسحاق کے اسحاق میڈیکل سٹوراورطاہربلال میڈیکل سٹورسے جانوروں کو لگنے والی غیرقانونی سرنجیں زائدالمیعادادویات اورنشہ آور ادویا ت برآمدکرکے دونوں کے سٹورزموقع پرسیل کردیئے جبکہ گذشتہ روزبھی چھاپہ مارٹیم نے سات میڈیکل سٹورزسیل کیئے تھے ۔

(جاری ہے)

اے سی مریدکے نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے واشگاف لفظوں میں کہاکہ عطائیت کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیادپرجاری رہے گاکسی سے کوئی رعائت نہیں بھرتی جائے گی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو سلا خو ں کے پیچھے دھکیلاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ جانوروں کولگنے والی سرنجیں انسانوں کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے یہ ناقابل معافی جرم ہے انتظا میہ سختی سے عطائیوں کامحاسبہ کرے گی۔ بعدازاں اے سی مریدکے نے ناجائزتعمیرشدہ بلڈنگ اورکچاچمڑا رکھنے کے جرم میں دودکانیں بھی سیل کردی ہیں اورکہاہے کہ قانو ن ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف مقدمات قائم ہونگے۔