مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی سے گوشت مہنگا ، گاہک پریشان ہو گئے

پیر 17 اگست 2015 21:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)لاہورمیں مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی سے گوشت مہنگا ہو گیا، اس صورتحال کے باعث گاہک پریشان ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 525روپے مقرر ہے، نئی صورتحال کے بعد بکرے کا گوشت 750روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، جبکہ بڑے جانور کی سرکاری فی کلو قیمت 250روپے مقرر ہے، اب گائے اور بھینس کا گوشت 500سے 550روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ مہنگے مویشی خریدکر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے جبکہ سیکرٹری لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ مہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں کے چالان کیے جارہے ہیں۔