گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ویکسین کی تر سیل مکمل

پیر 17 اگست 2015 22:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)گلگت بلتستان کے تمام اضلا ع میں ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پہنچا دئیے گئے ہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے باعث اسلام آباد سے ویکسین کی ترسیل میں تھوڈی تاخیر ضرور ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

تو سیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ای پی آئی کے زیر نگرانی بچوں کو 9 مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں بی سی جی ویکسین جو کہ ٹی بی کے خلاف لگائی جاتی ہے گزشتہ 2 ماہ سے پورے ملک میں دستیاب نہیں تھی جو اب میسر ہے اور گلگت بلتستان کے تما م اضلاع میں پہنچا دی گئی ہے جبکہ بقیہ 8 ویکسین کی کبھی بھی کمی نہیں رہی ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اپنے قریبی ای پی آئی سنٹر ز سے مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اپنا فرض پورا کرتے ہوئے بچوں کوبیماریوں سے بچائیں