عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع ، آپریشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا
منگل 18 اگست 2015 13:04
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا ہے جو 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے حج پروازوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین حج کو حجاز مقدس کا کام 16 ستمبر تک مکمل کر لے گی۔
رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے حجاز مقدس میں رہائشی عمارتوں کے حصول سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ حاجیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کے ازالہ کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی دن رات کام کرے گی اور اس سلسلہ میں شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل مشن نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت عازمین کی نصف تعداد کو براہ راست مدینہ منورہ اور نصف تعداد کو مکہ معظمہ پہنچایا جائے گا۔ مدینہ منورہ جانے والے حاجی جدہ سے جبکہ مکہ جانے والے حاجیوں کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.