حاجیوں کے لئے ٹیکس کی چھوٹ ختم ، ٹکٹ 5ہزار روپے مہنگا ہوگیا
منگل 18 اگست 2015 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وفاقی حکومت نے حاجیوں کو دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی ہے جس کے بعد حجاز مقدس کے لئے ہوائی جہازوں کا ٹکٹ 5 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
حاجیوں کے سفری اخراجات میں کمی کے لئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے دور حکومت میں ایس آر او جاری کیا گیا تھا جس کے تحت عازمین حج کو فضائی سفر پر ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لئے حاجیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے ایس آر او490(1) جاری کیا ہے، جس کے تحت اس چھوٹ ختم کرتے ہوئے فی حاجی 5 ہزار روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے حاجیوں سے ٹیکس وصولی کے لیے فیلڈ فارمیشنز اور تمام ایئرلائنزکو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، جس کے بعد سرکاری اور نجی ایئرلائنز نے 5 ہزار روپے فی عازم حج کے حساب سے ٹیکس وصولی شروع کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.