اٹک خود کش حملے کی تحقیقا ت کرنے والی ٹیم نے زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے
خود کش حملہ آور ایک تھا ‘ عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی عینی شاہدین
جمعرات 20 اگست 2015 14:18
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) اٹک خود کش حملے کی تحقیقا ت کرنے والی ٹیم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں ، عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور ایک تھا ‘ عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے 19 عینی شاہدین نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خود کش حملہ آور ایک تھا اور عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی۔حملہ آور نے شجاع خانزادہ سے ہاتھ ملایا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔(جاری ہے)
دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ فوری طور پر چھت زمین بوس ہوگئی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس سے پہلے شجاع خانزادہ کے اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے ‘ اٹک حملے میں ملوث نیٹ ورک کے دو اہم ارکان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ رانا ثنا اللہ کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے گرفتار ملزموں سے لاہور میں مشترکہ ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں ‘ شجاع خانزادہ کی سیکورٹی پر مامور بارہ کمانڈوز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.