اسلام آباد ،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے مارچ ،وزیراعظم ہاؤس جانے کی کوشش پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ترک کردی
جمعرات 20 اگست 2015 22:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں و دیگر سٹاف نے رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے کام بند کردیا اور مارچ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس جانے کی کوشش پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد موخر کردیا گیا شدید گرمی کی وجہ سے ایک نرس بے ہوش ہوگئی جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ۔
وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ پولی کلینک ہی کے ایک نرسنگ سکول کے افتتاح کیلئے آئے مگر ڈاکٹروں کے مسائل سنے بغیر ہی چلے گئے ۔ جمعرات کے روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدارپولی کلینک ہسپتال میں جمع ہوئے ۔ جس میں پولی کلینک ٗ سی ڈی اے ہسپتال ٗ ادارہ بحالی معذوران (نرم)اور قومی ادارہ صحت کے ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کی بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں رسک الاؤنس کی بحالی کے نعرے درج تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.