پاکستانی نوجوان کا ’تھینک یو نوٹ‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 11:05
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 اگست 2015 ء) : پاکستانی نوجوان کا ہیومن آف نیو یارک کے بلاگر فوٹو گرافر کو لھی گئی ایک فیس بک پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن سعید اپنے دوسرے پاکستانی نوجوانوں ہی کی طرح برینڈن اسٹیٹن کا شکر گزار ہے کہ ااس نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کیا۔ برینڈن اسٹیٹن کے ممنون ہونے کے ناطے حسن سعید نے اپنے خیالات کا اظہار فیس بک پر کیا۔
اور برینڈن اسٹیٹن سے کہا کہ میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ پاکستان آئے اور پوری دنیا میں بنا پاکستان کا منفی امیج بھی توڑا، ملک میں موجود محنتی افراد اور ان کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیا۔، ملک میں موجود نشہ کے عادی افراد تک پہنچنے کا بھی شکریہ جن کو بھلے ہم چھوڑ چکے ہیں لیکن آپ نے ہم زبان نہ ہونے کے باوجود بھی ان تک رسائی حاصل کر کے ان کی زندگی کا حال جانا۔(جاری ہے)
حسن سعید کے اس ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر پذیرائی تو ملی لیکن حسن سعید کو بھی سوشل میڈیا پر مقبول کر دیا۔ واضح رہے کہ ہیومن آف نیو یارک کے ایک فوٹو گرافر نے پاکستان میں کچھ ہفتے قیام کے دوران دنیا بھر میں پاکستان کا ایک مثبت امیج اُبھارا جس سے بیرون ممالک تاحال نا واقف تھے۔ برینڈن اسٹیٹن کی پوسٹس اور عام انسان کی تصاویر اور ان کی سوچ نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ پوری دنیا میں لوگوں کا دل جیت لیا۔ اسٹیٹن کے اس اقدام کے باعث پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق لوگوں کے ذہن اب بدل گئے ہوں گے کیونکہ اسٹیٹن نے پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.