سابق کپتان جاویدمیانداد کی عامر،آصف،سلمان بٹ کوٹیم میں شامل کرنیکی مخالفت
یہ تینوں گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھے، انہیں کسی بھی سطح پر کرکٹ میں واپسی کی اجازت دینا غلط قدم ہو گا، کھیلوں سے محبت کرنیوالے تمام ملکوں میں میچ فکسنگ بڑا جرم ہے، متعدد نامور عالمی فٹبالرز اور کھیل کی دیگر مشہور ہستیاں منظرنامے سے غائب ہو گئیں ، تینوں کھلاڑیوں نے ملکی وار مجروح کیا، ملکی وقار ہمیشہ سب سے بڑھ کر ہوتا ہے ،سابق کپتان
ہفتہ 22 اگست 2015 13:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈسے کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کی۔یہ تینوں گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھے اور انہیں کسی بھی سطح پر کرکٹ میں واپسی کی اجازت دینا ایک غلط قدم ہو گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ کھیلوں سے محبت کرنیوالے تمام ملکوں میں میچ فکسنگ ایک بڑا جرم ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکام اس طرح کے غلط اور کرپٹ کاموں میں ملوث رہنے والوں کے انتخاب میں ہچکچاہٹ کا شکار رہتے ہیں۔میانداد نے کہا کہ متعدد نامور عالمی فٹبالرز اور کھیل کی دیگر مشہور ہستیاں منظرنامے سے غائب ہو گئیں کیونکہ انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ چیٹنگ کی تھی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.