سکولوں کو مراسلہ جاری

ہفتہ 22 اگست 2015 14:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری‘ نجی و پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز رکھیں آنیوالے وزٹرز کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے سکولوں کی چار دیواری اونچی کرنے کیساتھ ساتھ ان پر خار دار تاریں لگائی جائیں تمام سکولوں کے گیٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں وزٹرز کیلئے رجسٹر رکھا جائے جس پر آنیوالے وزٹرز سے اسے کے آنے کی وجہ‘ نام‘ پتہ‘ شناختی کارڈ نمبر اور دستخط وغیرہ کروائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔