بھارت نے دہشت گردی کے علاوہ کسی بھی موقف پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
جب پاکستان اور بھارت کے مابین بات ہو گی تو کوئی تیسرا فریق نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 16:11
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میں ہونے والی ہر بات چیت کو جامع مذاکرات نہیں کہا جا سکتا۔ 1998سے ہوا۔کشمیر جامع مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ مذاکرات آٹھ نکات پر ہوئے تھے۔لیکن اوفا میں کمپوزٹ مذاکرات کی بحالی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوفا ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اوفا میں بارڈر پر سکیورٹی اور دہشت گردی پر بات چیت کرنا طے ہوئی نہ کہ مذاکرات کی بحالی پر۔ بھارتی وزیر خارجہ نے گورداس پور کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث گرفتار ایک دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات سے انحراف نہیں کیا کیونکہ بات دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہونا تھی۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر کے موقف پر بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات محض دہشت گردی کے معاملہ پر ہوں گے۔ اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو آ سکتے ہیں۔ کیونکہ بھارت مذاکرات سے بھاگنا نہیں چاہتا بلکہ ماحول بنانا چاہتا ہے جس میں مذاکرات ہو سکیں۔ لیکن سب سے پہلے دہشت گردی کو لے کر مذاکرات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت ہو گی تو کوئی تیسرا فریق نہیں ہو گا۔ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات تب ہو گی جب دہشت گردی پر ہو گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.