سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے کمیٹیوں کے قیام سے متعلقہ قوائد و ضوابط جاری کر دیئے
ہفتہ 22 اگست 2015 21:11
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بیمہ پالیسیو ں سے متعلق پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیوں کے قیام سے متعلقہ قوائد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں۔ان رولز کے تحت بیمہ پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
یہ کمیٹیاں تین تین ارکان پر مشتمل ہوں گی۔ ہر کمیٹی انشورنس ایسوسی ایشن کے ایک ممبر، ایک چارٹر اکاوٴنٹنٹ اور ایک وکیل پر مشتمل ہو گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔(جاری ہے)
اس وقت اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے انشورنس سیکٹر سے متعلق تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ مئی 2005میں کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت تجارت ، وزارت قانون کے جائنٹ سیکٹری ، ایس ای سی پی کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انشورنس ایسوسی ایشن کا چئیرمین اس کمیٹی کے ممبر تھے۔ کمیٹی کے ممبران اپنی مصروفیت کے باعث کمیٹی کو مکمل توجہ نہیں دے سکے جس کے باعث وقت گزرے کے ساتھ ساتھ کمیٹی اپنی افادیت کھو بیٹھی۔اب نئے حالات کے مطابق ،پروفشنل ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے، اور کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اختیارات بھی دئے جا رہے ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ بیمہ تنازعات کوجلد از جلد حل کرنے اور پالیسی ہولڈروں کو ریلیف فراہم کرنے میں یہ کمیٹی بہتر کردار ادا کر سکے گی۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.