راولپنڈی، پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5ملزمان کو قابوکرلیا

ہفتہ 22 اگست 2015 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5ملزمان کو قابوکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔واقعات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے نیازی ٹاؤن کے علاقہ سے تیاری ڈکیتی میں مصروف اعجاز کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے01عدد پستول30بور معہ05روند، عدن سے01عدد پستول 30بور معہ06روند،امیر سے01عدد خنجر،مصائب ،عصمت اﷲ سے01عدد خنجر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :