`بہاول نگر، محکمہ صحت کے میڈیسن سٹور سے لاکھو ں مالیت کے سرجیکل گلوز کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، دو ملزمان موقع پر گرفتار، سرجیکل گلوز کے پیکٹ بر آمد

محکمہ صحت کے چھ ملازمین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ڈی سی او کا واقعہ کا نوٹس ، ای ڈی او ہیلتھ کو 24گھنٹے میں حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم `

ہفتہ 22 اگست 2015 23:10

< p>بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء محکمہ صحت کے میڈیسن سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے سرجیکل گلوز کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی دو ملزمان موقع پر گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے سرجیکل گلوز کے پیکٹ بر آمدمحکمہ صحت کے چھ ملازمین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ڈی سی او نے واقعہ کا نوٹس لے کر ای ڈی او ہیلتھ کو 24گھنٹے میں حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق بہاول نگر محکمہ صحت میں عرصہ دراز سے جاری ادویات و دیگر قیمتی سامان کی خرد برد اور اہلکاروں کی کرپشن کا بھانڈا بیچ چوراہے اس وقت پھوٹ گیا جب محکمہ صحت کے میڈیسن سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے سرجیکل گلوز ملزمان چوری کر کے لے جا رہے تھے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی سی او بہاول نگر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ای ڈی او ہیلتھ پر مشتمل ٹیم نے عارف والا روڈ پر واقع ریسکیو 1122 کمپلیکس کے قریب گاڑی نمبر ایل او ٹی 2121 جس پر چوری شدہ سامان لے جایاجا رہا تھا اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کو چوری کیے گئے سامان سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ملزمان کے قبضے سے سرکاری موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں محکمہ صحت کے سٹور کیپر بشیر احمد،مقصود احمد،چوکیداروں فیض احمد،محمد اشرف نائب قاصد ارشاد احمد سینٹری ورکر ناظم اور دو دیگر پرائیویٹ ملزمان غلام مصطفی اور ناظم کو نامزد کیا گیا ہے ڈی سی او حیدر اقبال نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو 24گھنٹے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے مزید حقائق سامنے آسکیں گے اور یہ پتہ چل سکے گا کہ ملزمان کو محکمہ صحت کے کن افسران کی پشت پناہی حاصل ہے اور مزید کون کون سے ملازم اور افسران چوری وخرد برد کی اس گینگ میں شامل ہیں واضح رہے کہ بہاول نگر میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کی چوری اور خرد برد سے متعلق حقائق عرصہ دراز سے منظر عام پر آرہے ہیں اور تاحال حکومتی سطح پر اس سلسلے میں کوئی موثر ایکشن کبھی نہیں لیا گیا`

متعلقہ عنوان :