سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا،دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں ممکنہ طور پر 70 خواتین امیدوار حصہ لیں گے
اتوار 23 اگست 2015 00:29
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22اگست۔2015ء) سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا جس کے بعد ان کی ووٹر کی حیثیت سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم وہ ابھی بھی تنہا پاسپورٹ یا بینک اکاوٴنٹ نہیں بنا سکتیں۔سعودی سرکاریمیڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے خواتین کو ووٹ کے حق دیئے جانے کے بعد خواتین بڑی تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹر کرا رہی ہیں تاکہ وہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملک کے فیصلوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
سعودی حکومت کے اس اہم فیصلے کے بعد خواتین نہ صرف خود کو ووٹر کی حیثیت سے بلکہ امیدوار کی حیثیت بھی 30 اگست تک رجسٹر کرا سکیں گی۔خواتین کو ووٹ کا حق دینے کے اقدام کی سب سے پہلے منظوری سابق سعودی فرماں روا کنگ عبداللہ نے 2011 میں دی تھی جب کہ 2013 میں انہوں نے شاہی فرمان کے ذریعے کسلٹیٹو کونسل کو حکم دیا کہ وہ سعودی پارلیمنٹ میں 20 فیصد خواتین کا حصہ مقرر کرے جس کی اب باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.