محکمہ زراعت پنجاب کی جئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 23 اگست 2015 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے جئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چار ہ جات کے رقبے کا 80فیصد پنجاب میں کا شت ہوتا ہے جہاں 48لا کھ ایکڑ رقبہ پر چار ہ جات کا شت ہوتے ہیں اس میں سے ربیع کے چار ے کا رقبہ ساڑھے 23لا کھ ایکڑ سے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سبز چار کی کل پیداوار 110کروڑ من حاصل ہورہی ہے ملک کی بڑھتی ہوئی آباد ی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پور ی کرنے کیلئے چاروں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کرنا ہو گا ۔زرعی ماہرین نے چار ہ جات کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ جئی کی کا شت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھار ی میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں ۔

متعلقہ عنوان :