آم کے باغبان پکے ہوئے پھل کو برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں ٗ محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

آم کے نئے باغات کیلئے گڑھے کھود دیئے جائیں ٗترجمان کی ہدایت

اتوار 23 اگست 2015 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آم کے باغبان پکے ہوئے پھل کو برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں ترجمان نے کہاکہ آم کی پچھیتی اقسام اگست کے آخر میں پک کر تیار ہو جاتی ہے اس لئے باغبان پکے ہوئے پھل کو برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں لیکن اگر پودے پر کوئی پھل نہ پختہ رہ گیاہو تو اسے پودے سے الگ نہ کیاجائے کیونکہ اس طرح اس کے ضائع ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آم کے نئے باغات کیلئے گڑھے کھود دیئے جائیں جبکہ آم کے باغات میں نائٹروجن کی آخری قسط ڈالنے کاعمل بھی رواں ماہ اگست کے آخر تک مکمل کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آم کے باغات میں تیلے ،سکیلز یا دوسرے کیڑوں کی کوئی علامات مشاہدے میں آئیں تو زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب سفارش کردہ زہروں کاسپرے کیاجائے۔ انہوں نے باغبانوں کو کھیتوں سے بارش کا فالتو پانی نکالنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :