ساہیوال، سلنڈر دھماکوں کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے
اتوار 23 اگست 2015 17:10
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ریلوے روڈ پر ماڈل بازار کے نزدیک دوکان میں گیس سلنڈر کے دو دھماکوں سے 9افراد شدید زخمی ہو گئے،1زخمی کی حالت تشویشناک،دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا،دوکانیں ملبے کا ڈھیربن گئیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ریلوے روڈ پر ماڈل بازار کے نزدیک گیس سلنڈر وں کی دکان پر سلنڈر کی ری فلنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہر طرف پھیل گئی اور ساتھ ہی دوکان پر خراد کا کام جاری تھا کام کے دوران لوہے کی اشیاء سے نکلنے والی چنگاریوں سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے زور دار2 دھماکے ہوئے،جس کے نتیجے میں 9افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
سلنڈ ر کے دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جن میں سے ایک 55سالہ افتخار خالد نامی شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے کی اتنی زور دار آواز تھی کہ ان سے پورا شہر لرز اٹھا اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکوں کی وجہ سے دوکانیں ملبے کا ڈھیربن گئیں اور کچھ زخمی افراد ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ کچھ آگ لگنے سے جھلس گئے۔مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.