وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد متاثرین قصور کا جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے مقدمات ختم کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے ،آج سے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائیں گے‘ لطیف سراء

اتوار 23 اگست 2015 17:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد متاثرین قصور نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز متاثرین قصور نے لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کے وکیل وکیل لطیف سراء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم کر تے ہوئے مقدمات ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور آج (پیر ) سے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :