وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دیدی
پیر 24 اگست 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی،کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔
پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 20ہزار سے زائد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ساڑھے تین ہزار دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں،30مشکوک مدارس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بند کیا گیا، دہشت گردی میں استعمال کئے جانے والے 124بینک اکاؤنٹس بند کئے گئے، خفیہ اداروں نے 58ہزار انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے،79کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں۔
اجلاس میں کرنل(ر)شجاع خانزادہ (شہید) کیلئے دعائے مغفرت اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کیلئے دعا کی گئی۔وفاقی کابینہ نے120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کابینہ کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.