لاہور : حساس ادارے کی کارروائی، چونگی امر سدھو سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 16:17

لاہور(اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے چونگی امر سدھو سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رمیز یاسین سے دستہ بم اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے جبکہ مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کے اغوا میں بھی ملوث ہے واضح رہے کہ امریکی شہری کو 3 سال قبل ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک سے اغوا کیا گیا تھا . حساس ادارے کے مطابق مبینہ دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.