وفاقی کابینہ کا آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ ‘ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد تیز کر نے کی ہدایت
پیر 24 اگست 2015 16:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل اعتماد کااظہا ر ‘ دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب اورکراچی آپریشن جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کوبھارتی جارحیت کیخلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورسلامتی کی صورتحال پر غور اور مختلف وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیا گیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرپیش رفت پربریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن کوتیزکرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
کابینہ کے اجلاس میں ایک سوبیس ایجنڈا آئٹم پیش کئے گئے جن میں سے ایک سوسولہ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی بھی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے پولی کلینک ہسپتال کی توسیع اور اردوکو دفتر زبان بنانے کی بھی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اٹک میں دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.