اساتذہ قوموں کے مستقبل کے ضامن ہیں ،اساتذہ کواحترام دیکرہی معاشرے میں سدھار قائم کرسکتے ہیں
ڈپٹی کمشنر سکردوعابد علی کا ٹیچرڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب
پیر 24 اگست 2015 22:46
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)ڈپٹی کمشنر سکردوعابدعلی نے کہاہے کہ اساتذہ قوموں کے مستقبل کے ضامن ہیں ،اساتذہ کواحترام دیکرہی معاشرے میں سدھار قائم کرسکتے ہیں ۔پبلک سکول اینڈ کالج میں ٹیچرڈے کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن معاشروں اورقوموں میں استاد کااحترام ہوتاہے وہی قومیں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں ۔
ایک استاد ہی ہمارے آنے والے کل کی تعمیر ہوتاہے ۔جسکے لئے ذہنی یکسوئی اورفکر معاش سے آزاد کرنے کے ساتھ اسے احترام کی نظرسے دیکھنا ہوگا۔(جاری ہے)
بیسٹ ٹیچرکاایوارڈ حاصل کرنے والے استاد سید حسین نے کہاکہ 30سالہ درس تدریس کے شعبے سے منسلک رہنے کے بعدسیکھا ہے کہ علم کی کوئی سرحد،وطن اوردشمن نہیں ہوتاہے ۔اورجتناعلم کوبانٹا جائے اتناہی بڑھتا ہے لہذا اساتذہ کرام علم وعمل میں یکسوئی پیدا کریں ۔
تقریب میں بوائز ہائی سکول،بوائز ہائی سکول مہدی آبادکے طلبہ نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے شرکا سے زبردست داد حاصل کی ۔تقریب کے آخر میں صدر محفل ،مہمان خصوصی اوردیگر نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اساتذہ اورطلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔تقریب میں اساتذہ،طلبہ،آرمی حکام سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
-
عمران خان قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں‘ ان کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں، عطا تارڑ
-
مریم نوازاپنے والد نوازشریف کے ہمراہ میو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
-
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.