لاہور،کوٹ لکھپت میں دوست کو قتل کر کے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 24 اگست 2015 22:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) کوٹ لکھپت میں دوست کو قتل کر کے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں انڈسٹریل ایریا کے قریب نجی کورئیر سروس میں کام کرنے والے نجات خان نے اپنے دوست شکیل کو 3 گولیاں مار کر قتل کر دیا اور پھر اپنے سر میں بھی گولی مار دی۔ نجات خان کو ہسپتال لے کر جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

شکیل کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں میں گہری دوستی تھی اور دونوں نے ڈیرھ سال قبل ایک نجی کورئیر سروس میں کام شروع کیا تھا، تاحال وجہ تنازع معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شکیل کوٹ لکھپت کا رہائشی ہے جب کہ نجات خان کوہاٹ کا رہائشی ہے۔

متعلقہ عنوان :