جعلی پے چیک دینے پر پی آئی اے کے تین ملازم گرفتار

پیر 24 اگست 2015 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایف آئی اے حکام کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے تین ملازمین کو جعلی پے چیک دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔ ملزموں نے قومی خزانے کو 12 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تین ملازموں تحسین شیخ ، محمد اشفاق اور اسٹورسپر وائزر محمد علی کو ایف آئی اے حکام نے جعلی پے چیک پر گرفتار کرلیاہے۔ملزموں نے کینیڈین کمپنی سے جعلی پے آرڈر کے ذریعے اسپیرپارٹس کی خریداری کی تھی ۔ گرفتار ملزموں نے 12لاکھ 85ہزار ڈالرز سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :