برطانیہ کے معروف انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن انتقال کر گئے

منگل 25 اگست 2015 12:11

برطانیہ کے معروف انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن انتقال کر گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)برطانیہ کے معروف انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن امریکا میں ریس کے دوران شدید زخمی کر ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

انڈی کار کمپنی کے چیف ایگزیکٹومیلیز مارک نے جسٹن ولسن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور بھر پور تعاون کی یقین دلایا۔37سالہ برطانوی انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن اتوار کو امریکی ریاست پینسلوینیا میں ریس کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود جسٹن ولسن جاں بر نہ ہو سکے اور دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔