مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کی جانب شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت

منگل 25 اگست 2015 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے جمہوری وطن پارٹی کی جانب شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے نواب محمد اکبر خان بگٹی کی 9 ویں برسی کے موقع پر دی جانیوالی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی پاکستان مسلم لیگ (ن) مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور تمام تاجر برادری ، ٹرانسپورٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :