پی ٹی آئی نے لالک جان چوک کو احتجاج کے بعد جشن کا مرکز بنا لیا ،ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں کارکنوں کا اکٹھ
بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،پی ٹی آئی کے ترانے چلائے جاتے رہے ،قیادت کے حق میں نعرے بازی
بدھ 26 اگست 2015 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے لالک جان چوک کو احتجاج کے بعدجشن کا مرکز بن بنالیا ،کارکنوں نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے حق میں آنے کی خوشی میں لالک جان چوک ڈیفنس میں جمع ہو کر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، اپنی قیادت کے حق میں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے بعد حکومت پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کئی ماہ تک لالک جان چوک میں دھرنا دیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ختم کر دیاگیا تھا ۔
الیکشن ٹربیونلز سے این اے 122اور 154کے فیصلے حق میں آنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے خواتین سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد دوبارہ لالک جان چوک میں اکٹھی ہو گئی اور خوب جشن منایا ۔ اس موقع پر کارکن ایکدوسرے کومبارکبادیں دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلاتے رہے ۔ کارکنوں کی طرف سے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.