(ن )لیگ کا ٹربیونل فیصلوں پر سپریم کورٹ جانے کے بجائے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ ‘ غور شروع
سپریم کورٹ کی جانب سے ٹربیونل فیصلے برقرار رکھنے پر پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچے گا ‘ذرائع
جمعرات 27 اگست 2015 13:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )اپنے مسلسل تیسرے ایم این اے کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کے بجائے دوبارہ الیکشن لڑنے پر غور شروع کر دیا ۔نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے حلقہ این اے-154 لودھراں سے صدیق بلوچ کی ڈی سیٹنگ کے بعد پارٹی قیادت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بجائے تینوں حلقوں میں دوبارہ الیکشن لڑنے پر غور شروع کر دیا۔
اس سے پہلے لاہور کے دو ٹربیونلز نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق (این اے-125) اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق (این اے-122) کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تینوں حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا بھی حکم دیا تھا۔(جاری ہے)
سعد رفیق نے ٹربیونل فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے ‘ ایاز صادق نے ابھی تک عدالت عظمی سے رابطہ نہیں کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق سپیکر نے اپنی قانونی ٹیم کی مدد سے منگل کو اپیل تیار کر لی تھی تاہم پارٹی قیادت نے انہیں لودھراں حلقے پر ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک انتظار کرنے کو کہا۔گزشتہ ہفتہ ایاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم اور ان کے کابینہ ارکان نے باظابطہ اعلان کیا تھا کہ سابق سپیکر اپیل دائر کریں گے اور (ن )لیگ قانونی راستہ اپنائے گی تاہم ذرائع کے مطابق قازقستان سے واپسی کے فوراً بعد وزیر اعظم نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ ایاز صادق کی ڈی سیٹنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تاہم وزیر اعظم ہاوٴس میں ہونے والے اس اجلاس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ (ن)لیگ اپنے فیصلے پر از سر نو غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق(ن)لیگ میں کچھ عناصر نے اپنی قیادت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ری پولنگ کا حصہ بنے کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ٹربیونل فیصلے برقرار رکھنے پر پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.