چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کیخلاف دائر درخواست پر لوکل کمیشن مقرر ،تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب
جمعرات 27 اگست 2015 16:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے 9ستمبر کو تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیمپس پل کے قریب چینی قونصلیٹ کی تعمیر جاری ہے اور وہاں سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر سروس روڈ کو پختہ بنکرزتعمیر کر کے بند کر دیا گیا ہیجس کے باعث اردگرد کے رہائشیوں کو اپنے ہی گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے ۔
درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی کسی شاہرہ کو بند رکھا جا سکتا ہے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے 9 ستمبر کو تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.