قائم مقام سپیکر کا رشید گوڈیل کے صاحبزادے کو ٹیلیفون ،رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی
جمعرات 27 اگست 2015 17:03
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے صاحبزادے کو ٹیلیفون کیا ۔قائم مقام سپیکر نے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے دہشت گردوں کے خلاف جرائت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر رشید گوڈیل کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں جمہوریت کے استحکام میں ان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل ایک زیرک سیاستدان اور پارلیمنٹ کے ایک متحرک ممبر ہیں، انہوں نے ملک میں عوام کو درپیش مسائل ،انسانی حقوق کے تحفظ اور عوامی فلاح و بہبودکیلئے پارلیمان میں آواز بلند کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رشید گوڈیل بہت جلد صحت یاب ہوکر پارلیمان میں واپس آئیں گے اور اپنا فعال کردارجاری رکھیں گے۔رشید گوڈیل کے صاحبزادے نے قائم مقام سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ روبرو صحت ہیں ، تاہم ڈاکٹروں نے ان کامزید علاج بیرون ملک کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے مرتضیٰ جاوید عباسی سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔قائم مقام سپیکر نے اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر ضروری انتظامات اور قانونی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.