لگتا ہے نیب صرف پیپلزپارٹی کیلئے بنایاگیا،اشرف بھٹی
ذیشان حیدر جمعرات 27 اگست 2015 19:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لگتا ہے نیب صرف پیپلزپارٹی کیلئے بنایاگیا۔پیپلزپارٹی کی سیاسی ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے ۔میاں قاسم ضیاء کے بعد ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کاغم وغصہ فطری ہے۔جیالے نیب کے آسیب سے ڈرنے والے نہیں، جیلیں بھی ہمیں جمہوریت کی بقاء کیلئے جہدمسلسل سے نہیں روک سکتیں ۔
پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈبنانیوالے حکمرانوں کوکلین چٹ کس نے دی ہے ۔میٹروبس منصوبوں کاآڈٹ کیوں نہیں ہوا ،قومی وسائل کاضیاع بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے گرفتارقائدین کوفوری رہا کیا جائے ۔(جاری ہے)
میاں قاسم ضیاء اورڈاکٹرعاصم حسین کاجینامرناپیپلزپارٹی اورپاکستان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال نہ کیا جائے ،قومی اداروں کوسیاسی تنازعات سے دوررکھناہوگا۔ شعبدہ برادران نے ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت کے بارے میں غلط اندازے لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوآمروں کوبھگتایا ہے ،ضیائی آمریت کی باقیات ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔پیپلزپارٹی کودیوارسے لگاتے لگاتے کئی فوجی اورسول آمر دنیا سے چلے گئے مگرقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکی جماعت آج بھی پاکستان کی ایک زندہ سیاسی حقیقت ہے ۔شریف خاندان جومرضی کرلے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نوازلیگ کے مینڈیٹ کابھانڈا پھوٹ گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.