پنجاب اسمبلی‘ سپیکر نے مخالف سرداروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا
جمعرات 27 اگست 2015 20:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) پنجاب اسمبلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈتمغہ شجاعت دینے کی سفارش کردی ہے، اسمبلی کے بزنس میں سرکاری افسروں کی عدم دلچسپی کا شدید نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری خوراک کی غیر حاضری پر آخری واررنگ دیتے ہوئے اس محکمہ سے متعلق سوالات موخر کردیے جبکہ حکومت کو ہدایت کہ ہے جام پور میں جن چورانوے افراد نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ان میں سے ہائیکورٹ سے حکمِ امتناعی حاصل کرنے والے سرداروں ( اپوزیشن رکن سردارنصراﷲ دریشک اور ان کے دو بیٹوں ) سے دوسرے عام لوگوں سے پہلے قبضہ واگذار کرایا جائے۔
جمعرات کو اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن میاں اسلم اقبال نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ہوئے تجویز پیش کی کہ جس طرح شجاع ؒخانزادہ دہشت گردی کیخلاف لرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں ، ان کی فیملی کو معتمد اداروں کی طرح مراعات ملنا چاہئیں ، اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی جائے جو تمام جماعتوں کی رائے سے ایسے شہدا کے خاندانوں کے بارے میں قابلِ قبول اور مناسب پیکیج طے کرے تاکہ پسماندگان کی سماجی دیکھ بھال اور کفالت ممکن ہوسکے تو سپیکر نے بتایا کہ اس ضمن میں ایوان کی کمیٹی نمبر چھ کام کر رہی ہے جس میں تمام جماعتیں آپنی آرا پیش کریں ، اس موقع پر سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی شجاع خانزادہ کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے اسمبلی کے تمام ارکان کی جانب سے وفاق کو آج ہی سفارشی چٹھی ارسال کی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.